JustMarkets ہی کیوں؟

JustMarkets ہی کیوں؟

JustMarkets ایک ایسا بروکر ہے جو لوگوں کو نفع بخش شرائط پیش کرتے ہوئے مالیاتی مارکیٹس سے فائدہ اٹھانے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

تاجروں کا اعتماد یافتہ

JustMarkets کو 160+ ممالک کے لاکھوں گاہکوں کا اعتماد حاصل ہے۔ ہماری کمپنی دنیا کے مقبول ترین بروکرز میں سے ایک ہے۔ ہم اپنے گاہکوں کے اعتماد کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور انہیں قابلِ اعتماد خدمات فراہم کرنے کے علاوہ اپنے تاجروں اور شراکت داروں کے ساتھ طویل المیعاد تعلقات استوار کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔
quality-2

معیار

اپنے تاجروں اور شراکت داروں کے لیے اپنی خدمات کو بہتر بنانے اور وسعت دینے کے لیے، ہم جدید ترین رجحانات اور وقت کی نبض پراپنا ہاتھ رکھتے ہیں۔ ہماری کوشش یہ ہے کہ انہیں بغیر کسی پریشانی کے، پوری دلجمعی کے ساتھ اپنی پسند کا کام کرنے کا موقع دیا جائے۔

professionalism-2

پیشہ ورانہ مہارت

ہماری کامیابی کی اساس ، پیشہ ورانہ مہارت کا حامل ایسا عملہ ہے جومضبوط مالیاتی پسِ منظر اور سالہا سال پر محیط تجربہ رکھتا ہے۔ ہمارا عملہ، اپنے گاہکوں کی معاونت اور ان کے لیے کام کا اعلیٰ ترین ماحول برقرار رکھنے کے لیے ہمہ وقت تیاررہتا ہے۔

reliability-2

معتبری

ہمارے گاہک، دنیا کے صرف بڑے اور نامور ترین بینکوں سے نرخ نامے وصول کرتے ہیں۔ ان کی ذاتی اور مالیاتی معلومات ،تیسرے فریق کی مداخلت سے محفوظ ہوتی ہیں۔ تمام گاہکوں کو اپنے اکاؤنٹس کے منفی میزان سے مکمل تحفظ حاصل ہوتا ہے۔

ہمارا نصب العین

ایک ایسا باسہولت اور شفاف تجارتی ماحول پیدا کرنا کہ ہر شخص سرمایہ کاری کے لیے اپنی بھرپور صلاحیتوں سے مستفید ہوسکے۔ ہم برتر اسپریڈز، تکمیل، سروس فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔

ہمارا عزم

کسٹمرز کو مرکزی حیثیت دینے والا دنیا کا سب سے بڑا بروکر بننا، جہاں ہر فرد آسان اور شفاف طریقے سے ٹریڈ اور سرمایہ کاری کرسکے۔

بنیادی اقدار

کسٹمرز سب سے پہلے

  • ہم جو کچھ بھی کرتے ہیں، سب سے پہلے اپنے کسٹمرز کے لیے کرتے ہیں۔ موجودہ سروسز کی تجدید یا نئی سروسز کی تخلیق کے ذریعے، ہم درحقیقت انہیں کسٹمرز کے لیے زیادہ آسان اور باسہولت بنانے کے لیے کوشاں رہتے ہیں۔
  • ہم کسٹمرز کا بھروسہ جیتنے اور اسے برقرار رکھنے کے لیے محنت کرتے ہیں۔
  • کسٹمرز ہماری توجہ کا مرکز ہیں۔ اگرچہ ہم اپنے مسابقین کا احترام کرتے ہیں، لیکن کسٹمرز ہماری پہلی ترجیح ہیں۔
  • ہم مختلف انداز سے سوچتے ہیں اور اپنے کسٹمرز کی خدمت کے نت نئے انداز تلاش کرتے ہیں۔

بھروسہ

  • ہم دوسروں کی بات توجہ سے سنتے ہیں، دوستانہ انداز میں بات کرتے ہیں اور ان سے احترام کا رویہ اپناتے ہیں۔
  • ہم اپنی کمزوریوں اور اہداف کا برملا اظہار کرتے ہیں، خواہ ایسا کرنا بے ذوقی یا شرمندگی کا باعث ہی کیوں نہ ہو۔ ہم خود کو اور اپنی ٹیم کو بہتر سے بہترین کی جانب گامزن رکھتے ہیں۔
  • ہم اپنے قول و قرار کی تکمیل اور پاسداری سے بھروسہ جیتتے ہیں۔ ہم جو کہتے ہیں وہ کرتے ہیں اور اپنے افعال کی مکمل ذمہ داری لیتے ہیں۔
  • ہم مسائل کے بارے میں لوگوں سے رو برو بات کرتے ہیں، ہم کسی بھی بات کو نہ تو چھپاتے ہیں نہ ہی فضول گوئی کرتے ہیں۔
  • ہم ایسے فیصلوں پر بصد احترام اعتراض کرنے کے پابند ہیں جن سے ہم غیر متفق ہوں، خواہ ایسا کرنا پریشان کن یا مشکل ہی کیوں نہ ہو۔ ہمارا ایقان پختہ ہے، اور ہم ثابت قدم واقع ہوئے ہیں۔ جب کوئی فیصلہ کرلیا جائے، تو پھر ہم اسے مکمل طور پر نافذ کردیتے ہیں۔

سیکھنے کا مسلسل عمل

  • ہمارا سیکھنے کا عمل ہمہ وقت جاری رہتا ہے اور ہم ہمیشہ خود کو بہتر کرنے کے طریقے تلاش کرتے ہیں۔ ہم نئے امکانات میں دلچسپی رکھتے ہیں اور انہیں کھوجنے کے لیے کوشاں رہتے ہیں۔
  • ہم ہر معاملے کو ایک تجربہ یا سیکھنے کا ایک اور موقع تصوّر کرتے ہیں (خصوصاً جب معاملہ کافی پیچیدہ ہو)۔
  • ہم اپنے مؤقف کو ثابت کرنے کے بجائے علم کے حصول میں دلچسپی رکھتے ہیں۔
  • ہم مسلسل تاثرات پیش اور وصول کرنے کو اہمیت دیتے ہیں اور ذاتی اصلاح کے لیے ذہن کھلا رکھتے ہیں۔
  • ہم اپنے اردگرد موجود لوگوں سے سیکھتے ہیں اور ان کے ساتھ معلومات کا اشتراک کرتے ہیں۔
  • دنیا مسلسل تغیر پذیر ہے، اور ہمارا کام اس کی تبدیلی کے ساتھ خود بھی تبدیل ہونا ہے۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ خود کو تبدیل کرتے ہیں یا تبدیلیاں تخلیق کرتے ہیں، دونوں ہی بہترین نوعیت کی تبدیلیاں ہیں۔
  • ہم ہمیشہ اپنی ایقان افروزیوں پر سوال اٹھاتے ہیں اور ساتھ ہی ساتھ فیصلے کرنے کی صلاحیت سے بھی محروم نہیں ہوتے۔

کام کا جنون

  • ہم اپنے کام سے لطف اندوز ہوتے ہیں، جو کرتے ہیں عشق سے کرتے ہیں اور خوش رہتے ہیں۔
  • ہم تخلیقیت کو سراہتے ہیں اور اختراعات کی حمایت کرتے ہیں۔
  • ہم نتائج خیزی کی حامل ایک اولوالعزم سمت تخلیق اور متعیّن کرتے ہیں۔
  • ہم خود کو چیلنج کرتے ہیں، تحریک دیتے ہیں اور خود کو بہتر سے بہتر بناتے ہیں۔
  • ہم دوسروں پر الزام تراشی اور تنقید کے بجائے ساتھ مل کر حل تخلیق کرتے ہیں۔
  • ہم ایک دوسرے کا خیال رکھتے ہیں، ہم ترقی و بہتری کے سفر میں ایک دوسرے کی مدد کرتے ہیں۔

نتائج انگیز

  • ہم کاروبار کے لیے اہم ترین شمولیتی عوامل پر توجہ مرکوز کرتے ہیں اور انہیں درست معیار کے ساتھ اور بروقت فراہم کرتے ہیں۔ متعلق بہ امر رہنے کے لیے مؤثر فیصلہ سازی اور اس کی فوری تکمیل ناگزیر ہے۔
  • کامیابی کے حصول کے لیے، ہمیں لازماً انتہائی اعلیٰ معیارات قائم کرنا ہوں گے اور کسی بھی دوسرے ادارے سے زیادہ محنت اور عقلمندی سے کام کرنا ہوگا۔
  • ہم کاموں کے بارے میں گفتگو کرنے کے بجائے انہیں پایۂ تکمیل تک پہنچانے کو سراہتے ہیں۔
  • ہم کاموں کی غیر مشینی انجام دہی کے بجائے ان کی خودکاریت کو ترجیح دیتے ہیں۔
  • ہم 20 فیصد پر ترجیحات مقرر کرتے ہیں جو ہمیں 80 فیصد کے اثرات مہیا کرتی ہیں۔
  • ہم مسلسل اعلیٰ تر معیارات قائم کر رہے ہیں اور خود کو اعلیٰ معیار کی حامل مصنوعات، سروسز اور طریقۂ عمل سے متعارف کرواتے ہیں۔

ملکیت

  • ہم طویل المیعاد پیش منظر رکھتے ہیں اور قلیل المیعاد نتائج کے حصول کے لیے طویل المیعاد اقدار کی قربانی نہیں دیتے۔
  • ہم کبھی یہ نہیں کہتے ‘‘یہ میری ذمہ داری نہیں ہے۔’’ ہم ہر سطح پر کام کرتے ہیں، جزئیات پر توجہ مرکوز رکھتے ہیں، بارہا نگرانی عمل میں لاتے ہیں، پیمانوں اور وقوع پذیریوں میں اختلاف رونما ہونے پر تشکیکی رویہ اپناتے ہیں۔ کوئی بھی امر غیر حل شدہ حالت میں نہیں چھوڑتے۔
  • ہم میں سے ہر فرد اُن تمام تر معلومات اور ٹیکنالوجیز کے تحفظ کا ذمہ دار ہے جو ہم روزمرّہ کی بنیاد پر استعمال اور تخلیق کرتے ہیں۔
  • ہم کم محنت کے ساتھ زیادہ کامیابیوں کے لیے کوشاں رہتے ہیں۔ محدودیت ایجاد، خود کفالت اور حوصلہ و فہم کی راہ ہموار کرتی ہے۔ بڑھتے ہوئے عملے کی فہرست، بجٹ کا حجم یا متعین اخراجات یکسر بے مقصد ہوجاتے ہیں۔
  • اگر ابھی نہیں تو پھر کب؟ اگر میں نہیں، تو پھر کون؟ اگر آپ کو کوئی چیز پسند نہیں اور آپ کو کوئی دوسرا بہتر طریقہ معلوم ہے، تو جائیں اور کر گزریں۔ کیا آپ خود سے یہ قدم نہیں اٹھا سکتے؟ وسائل کا مالک تلاش کریں، اسے اپنے آئیڈیے پر رضامند کریں، مراعات حاصل کریں اور کر گزریں۔ چہ مگوئیاں کرنا آسان ہے، لیکن اپنے اردگرد موجود دنیا کو بدلنا اس سے کہیں زیادہ پیچیدہ اور لطف انگیز کام ہے۔
  • ہم سمجھتے ہیں کہ ہمارے ساتھ جو کچھ بھی ہوتا ہے اس کی وجہ ہم خود ہوتے ہیں، ہر چیز کا انحصار خود ہم پر ہے، یعنی کہ ہم ہر وہ چیز بدل سکتے ہیں جسے بدلنے کی ہم آرزو رکھتے ہوں۔