عزیز کلائنٹس،
ہم انتہائی مسرّت کے ساتھ آپ کو مطلع کر رہے ہیں کہ 18 اگست، 2020 سے ، ہم کمپنی کی تیکنیکی اہلیت میں اضافے اور آپ کے ٹریڈنگ کے تجربے کو بہتر بنانے کی اپنی کاوشوں کے ضمن میں ایک نیا MT4 سرور متعارف کروا رہے ہیں۔ یہ سہولت ہمارے ٹریڈںگ انفراسٹرکچر کو مزید بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ MetaTrader 4 کے پلیٹ فارم کی کارکردگی اور استحکام میں اضافے کے باعث تمام صارفین کے لیے نمایاں مثبت اثرات بھی رکھے گی۔
18 اگست، 2020 سے، تمام نئے MT4 ٹریڈنگ اکاؤنٹس نئے ٹریڈنگ سرور پر کھولے جائیں گے۔ براہِ کرم پلیٹ فارم پر مزید کام کے لیے ان معلومات کو ملحوظ رکھیں۔ JustMarkets کی پراڈکٹس کا بھرپور اور مکمل سیٹ تمام موجودہ سرورز کی شرائط کے موافق، نئے سرور پر بھی انہی شرائط کے تحت دستیاب ہوگا۔
ہمارے MT4 ٹریڈنگ سرور کے پتے:
- JustforexLive18 اگست، 2020 سے قبل کھولے جانے والے ٹریڈنگ اکاؤنٹس کے لیے
- JustforexLive218 اگست، 2020 کے بعد کھولے جانے والے ٹریڈنگ اکاؤنٹس کے لیے
آپ ٹریڈںگ اکاؤنٹ اور سرور کی مراسلت کے بارے میں اصل معلومات اپنے انتظامی شعبے میں دیکھ سکتے ہیں۔ اگر آپ کے ذہن میں کوئی سوال ہو، تو براہِ کرم support@justmarkets.com پر رابطہ کریں۔
نیک تمنّاؤں کے ساتھ،
JustMarkets ٹیم